سندر، 60 سالہ شخص کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،ملزم گرفتار

سندر، 60 سالہ شخص کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،ملزم گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں 60 سالہ سلطان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔پولیس نے مقتول کے برادرنسبتی وسیم کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیاہے کہ پولیس نے خاندانی ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں مقتول کے برادر نسبتی وسیم کو حراست میں لے لیا جس نے دوران بتایا کہ سعودیہ میں اپنے بہنوئی سلطان کے پاس کام کرتا تھا سلطان نے اس سے پیسے ادھار لے رکھے تھے۔

اس نے پاکستان واپسی پر اسے سے پیسے مانگے تو اس نے صاف انکار کر دیا جس پر اس نے موقع پا کر اس کا گلہ دبا کر اسے قتل کر کے لاش ویرانے میں ایک کھیت میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی انگلیاں بھی تیز دھار آلے سے کٹی ہوئیں تھی اس حوالے سے ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

علاقائی -