رائیونڈ میں شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

رائیونڈ میں شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

  

لاہور(کر ائم رپورٹر) رائیونڈ میں شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون شکیلہ ہلاک ہو گئی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد عبداللہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ مقتولہ کے ورثا کے مطابق شکیلہ اور آصف کی شادی دس سال قبل شادی ہوئی، آصف کا اکثر بیوی سے جھگڑا رہتا،گزشتہ روز آصف کے گھر سے فون آیا کہ شکیلہ کی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئی ہے جب وہ موقع پر پہنچے تو شکیلہ کی گردن پر سوجن اور منہ پر تشدد کے نشانات تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔متوفی کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی ہے جس سے اصل حقائق سامنے آئینگے کہ شکیلہ کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی یا اسے تشدد سے ہلاک کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -