روڈ سیفٹی یونٹ نے حادثات کاباعث بننے والے شہریوں کی عیادت کی

  روڈ سیفٹی یونٹ نے حادثات کاباعث بننے والے شہریوں کی عیادت کی

  

لاہور (کرائم رپورٹر)روڈ سیفٹی یونٹ نے عید الالضحیٰ اورجشن آزادی موقع پر تیز رفتاری،غفلت،لاپرواہی،بغیر ہیلمٹ اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حادثات کاباعث بننے والے شہریوں کی عیادت کی۔روڈ سیفٹی یونٹ نے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے پھول اورٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے،روڈ سیفٹی ٹیم نے حادثات کی وجوہات اور ان کے تدارک پر تفصیلاً بریفنگ دی، سٹی ٹریفک پولیس کی حادثات میں زخمیوں کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیش کش بھی کی۔ عید الالضحیٰ اور جشن آزادی پر زیادہ تر حادثات تیز رفتاری اور جلدبازی کا مظاہرہ کرنے کیوجہ کی وجہ سے رونما ہوئے۔

،ان کا کہنا تھا کہ حادثات قسمت میں نہیں بلکہ ہمارے غیر ذمہ دارانہ رویوں کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے قوانین کا احترام کریں،سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کے محفوظ سفر کیلئے کوشاں ہے۔ عید الالضحیٰ اور جشن آزادی پر ون ویلنگ، تیز رفتاری اور حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس کے اقدامات قابل ستائش رہے۔جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کم عمر اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی دیکھنے میں نظر آئی۔ایس پی سردار آصف اور ایس پی حماد رضا قریشی کا مختلف شاہرراہوں کا دورہ کرتے رہے،سی ٹی او کا کہنا تھاکہ والدین کی جانب سے بھی بچوں پر کافی حد تک قابو دیکھنے میں نظر آیا۔

مزید :

علاقائی -