منشیات کیس، دو مجرموں کو ساڑھے 10،10ماہ قید اور 15، 15ہزار جرمانہ

منشیات کیس، دو مجرموں کو ساڑھے 10،10ماہ قید اور 15، 15ہزار جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس ارشد مسعود نے منشیات کے دو الگ الگ مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے دو مجرموں کو قید و جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس ارشد مسعود کی عدالت میں منشیات کے دوالگ الگ کیسوں کی سماعت ہوئی۔ دونوں کیسوں میں دو مجرموں محمد ارشاد اور سمیع اللہ نامزد تھے، عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ملزمان کو جوہرٹاؤن سے گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ عدالت نے وکلا کی بحث اور گواہوں کے بیان کی روشنی میں دونوں مجرموں کو الگ الگ کیسوں میں ساڑھے 10،10ماہ قید اور 15، 15ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔

مزید : علاقائی


loading...