فیروزوالہ،بجلی کی تار گرنے سے نوجوان جاں بحق، 5 زخمی

فیروزوالہ،بجلی کی تار گرنے سے نوجوان جاں بحق، 5 زخمی

فیروزوالہ (نمائندہ پاکستان)لاہور شیخوپورہ روڈ کی آبادی رضا آباد (کوٹ عبدالمالک)میں بجلی کی مین تار گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق،2بہنوں سمیت پانچ بچے جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق رضا آباد کے رہائشی ناصر علی خاں، شوکت اور منظور احمد کے گھروں کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی ہائی وولٹیج تار گرنے سے دو گھروں میں کرنٹ آگیا۔ چھتوں پر کھیلتے ہوئے بچے اس تار سے چمٹ گئے جس کے نتیجہ میں 20سالہ نوجوان علی احمد جاں بحق جبکہ دو کمسن بہنوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔جن میں نور فاطمہ، نور رحمان، رفعت بی بی، شہروز اور احمد شوکت شامل ہیں۔جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا اس واقعہ پر علاقہ کے لوگ سراپا احتجاج جبکہ شہریوں نے تار گرنے کے بارے میں واپڈا حکام کو اطلاع کی جو اطلاع ملنے کے باوجود بھی نہ پہنچ سکے۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقہ کے لوگوں کو محفوظ کیا۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار واپڈا اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...