وزیراطلاعات کی کچلاک دھماکہ کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

وزیراطلاعات کی کچلاک دھماکہ کی مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کچلاک دھماکے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات اور مدرسے کو نشانہ بنانا بزدلانہ کارروائی ہے دنیا کا کوئی بھی مذہب ایسی کاروائیوں کی اجازت نہیں دیتا دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے دوران نماز معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جو انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہر حال میں کریں گے۔ ہم غمزدہ خاندانوں کے رنج و غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...