تخت بھائی،مہمند قوم کے فضل حکیم کے قتل کیس میں 6ملزمان نامزد

تخت بھائی،مہمند قوم کے فضل حکیم کے قتل کیس میں 6ملزمان نامزد

تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان) تخت بھائی کے ممتاز ٹرانسپورٹر اور مہمند قبیلے کے سرکردہ شخصیت فضل حکیم مہمند کا پر اسرا قتل کا معمہ، ورثاء نے دعویداری کردی۔ 6ملزمان نامزد۔ اطلا عات کے مطابق 8آگست کو ملاکنڈ روڈ پر سبزی منڈی کے قریب بھرے بازار میں نا معلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں کے ہا تھوں قتل ہونے والے ممتاز ٹرانسپورٹراور مہمند قبیلے کے سرکردہ شخصیت فضل حکیم مہمندکا پر اسرار قتل کا معمہ، ان کے فرزند محمد سفیان ایڈو کیٹ نے ایم او ڈی سول جج راشد علی کے خصوصی عدا لت مردان میں دفعہ 164کے تحت اپنا بیان ریکار ڈ کر کے اپنے والد فضل حکیم مہمند کے قتل کی دعویداری آیاز، قاسم، اسرار،نثار،ظفر، دلا رم پسران کا ر خان (مرحوم) سکنہ ماندوری پر کردی۔ ورثاء کے دعویدار ی کے بعد پو لیس مزید حرکت میں آگئی۔ ملزمان تک رسائی حاصل کرنے کے لئے مزید سرگرم عمل ہو گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...