پبی،اے سی کا مختلف پیٹرول پمپس پر چھاپہ،متعدد کو جرمانے

پبی،اے سی کا مختلف پیٹرول پمپس پر چھاپہ،متعدد کو جرمانے

پبی (نما ئندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ مس سمن عباس نے تحصیل جہانگیرہ میں مختلیف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا. خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائداسکے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے بی ایچ یو جہانگیرہ، بی ایچ یو شیدوو اور سول اسپتال اکوڑہ کے بھی معائنے کیے بی ایچ یو جہانگیرہ کو 12 بجے سے 10 منٹ پہلے ہی تالا پایاگیا بی ایچ یو شیدو میں کوئی ایف ایم او اور ایم ٹی ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا. اسکے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر نے او پی ڈی کا بھی دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری رجسٹر چیک بھی چیک کی سول ہسپتال اکوڑہ خٹک کا بھی دورہ کیا. تمام ریکارڑ چیک کئے اور معائنے کے دوران ہسپتال میں ڈبلیو ایم او ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیااسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے تمام ہیلتھ یونٹس کے رپورٹس ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی کے لیے ارسال کیئے.

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...