دہشتگردی کے بڑھتے واقعات حکومتی ناکامی ہے‘ نیئر حسین بخاری

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات حکومتی ناکامی ہے‘ نیئر حسین بخاری

  

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کچلاک دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازیوں پر حملہ آور ہونے والے انسان نما وحشی درندے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے بڑھتے واقعات حکومتی ناکامی ہے۔انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ متفقہ دستاویز نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری پر توجہ مرکوز نہیں کر رہے۔دہشتگردوں کے ہمدرد سہولت کار مددگار وفاقی کابینہ میں شامل ہیں۔

نیئر حسین بخاری

مزید :

پشاورصفحہ آخر -