بین الصوبائی دو رکنی چور، ڈکیت گروہ گرفتار، مسروقہ رقم برآمد

    بین الصوبائی دو رکنی چور، ڈکیت گروہ گرفتار، مسروقہ رقم برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گھروں، دکانوں اور تجارتی مراکز سے چوریاں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے، دونوں گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد چوری کے وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے مسروقہ طلائی زیوارات اور دیگر قیمتی اشیاء فروخت کرنے کے عوض حاصل ہونے والی رقم برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی عمر حکیم ولد بہرمند سکنہ اکا بابا یونیورسٹی ٹاون نے تھانہ ٹاؤن پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ اپنے رشتہ دار کے ہاں گیا تھا کہ اس دوران کسی نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر سے طلائی زیوات اور نقد رقم چوری کر لی ہے، جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی کینٹ محمد اشفاق نے چوری کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹاؤن ارشد خان اور ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن بلال خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا جبکہ جاری تفتیش کے دوران واردات میں ملوث گروہ کا سراغ لگا کر گزشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران چور اور ڈکیت گروہ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان شمس ولد ولی محمد اور ظہراب گل ولد بہادر ساکنان افغانستان حال تاج آباد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور سمیت ملک کے دیگر مختلف شہروں میں بھی چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے چوری شدہ زیورات اور دیگر اشیاء کو فروخت کرنے کے عوض حاصل ہونے والی نقد رقم 60 ہزار روپے بھی برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش دیگر شریک ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جن کی گرفتار ی کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے