منشیات فروشی میں ملوث مشہور منشیات فروش گرفتار

منشیات فروشی میں ملوث مشہور منشیات فروش گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ کگہ ولہ میں کامیاب کارروائی کے دوران ایک مشہور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہا تھا کہ انقلاب پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفیتش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے 5 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق ایس پی صدر سرکل صاحبزادہ سجاد کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ انقلاب کی حدود میں مشہور منشیات فروش اپنے دھندے میں مصروف ہے، جس پر ایس پی صاحبزادہ سجاد نے ڈی ایس پی گران اللہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب شہنشاہ خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،ایس ایچ او انسپکٹرشہنشاہ خان ملزم کی گرفتاری کی خاطر ملزم کی کڑی نگرانی شروع کی جبکہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر فقری کارروائی کرتے ہوئے نہایت حکمت عملی کے ساتھ ملزم جہانزیب عرف جہانزیبے ولد جانداد سکنہ کگہ ولہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لی گئی جس کے خلاف گرفتار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -