محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری

محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا، پولیس اہلکار پوری جانفشانی اور مستعدی کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں، پولیس اہلکار معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی بھر پور کردار ادا کریں، خیبر پختونخواہ پولیس کی تاریخ پولیس افسران اور جوانوں کی قربانیوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرکے اپنے خون سے امن بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او کریم خان نے ملک سعد شہید میں چند یوم مقامی تاجر سے 20 لاکھ روپے چھیننے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں کو تقسیم انعامات کی تقریب کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پولیس افسران کو توصیفی اسناد دینے کی ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افیسر و اہلکاروں جنہوں نے چند روز قبل پشاور کے مقامی تاجر سے 20 لاکھ روپے چھیننے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا،سی سی پی اومحمد کریم خان نے پولیس اہلکاورں کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس نے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ملک میں امن قائم کرنے کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والی کارروائیوں میں شجاعت اوردلیری کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں، سی سی پی او نے مزید کہا کہ پولیس جوانوں نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی ہے جس کی بدولت محکمہ پولیس کے وقار میں اضافہ کے ساتھ عوام کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -