نوشہرہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سینئر سول جج کا سب جیل کا دورہ
نوشہرہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ گوہر رحمان اور سینئر سول جج ایڈمن نوشہرہ سید مراد علی شاہ نے نوشہرہ سب جیل کا دورہ کیا اور کیمپ کورٹ لگاکر معمولی نوعیت کے جرم میں قید 9 قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات موقع پر جاری کئے اس موقع پر سیشن جج نے جیل کا معائنہ کیا تمام بیرکوں میں قیدیوں سے ملے اور ان کے مسائل حل کرانے کا یقین دلایا اور جیل میں موجود سہولیات کو تسلی بخش قرار دیا اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔