مردان،کمشنر مردان او رڈی آئی جی کی مقتولہ بچی کی اقامت گاہ آمد

مردان،کمشنر مردان او رڈی آئی جی کی مقتولہ بچی کی اقامت گاہ آمد

  

مردان (بیورورپورٹ) کمشنر مردان ڈویژن مطہرزیب خان اور ڈی آئی جی محمد علی خان قتل ہونے والی چار سالہ بچی کی اقامت گاہ پر گئے اور غم زدہ خاندان سے اظہار تعزیت کی اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا دونوں حکام نے کیس کی تحقیقات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ڈی پی او سجادخان اور ایس پی اپریشن مشتاق خان بھی اس موقع پر موجودتھے ڈی آئی جی محمدعلی خان نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ وہ بچی قتل کیس کے تمام پہلو ؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیں او رملزمان کی گرفتاری کو جلد ازجلد عمل میں لائی جائے انہوں نے متاثرہ خاندان کو ہر قسم تعاون کی یقین ہانی کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -