پاکستان کے موثرجواب پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار،شیریں مزاری

پاکستان کے موثرجواب پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار،شیریں مزاری

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ بھارت سازش کررہا ہے، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بھارتی رویے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے بے معنی دھمکی دی گئی،پاکستان کی جانب سے مؤثر حکمت عملی پر بھارت خوفزدہ ہوگیا ہے، بھارتی دھمکی کی کوئی اہمیت نہیں، پاکستان کے مؤثر جواب پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت جھوٹ بول رہا ہے، پالیسی ری وزٹ2003 میں کرلی تھی، مودی سرکار اپنے عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔

شیریں مزاری

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...