نیشنل بینک پبی،رات کی تاریکی میں کروڑوں کی ڈکیتی

  نیشنل بینک پبی،رات کی تاریکی میں کروڑوں کی ڈکیتی

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نیشنل بینک جی ٹی روڈ پبی میں چوری کی سنگین واردات نامعلوم چور رات کی تاریکی میں نقب لگاکر بینک کے سیف میں پڑے دوکروڑ مالیت کی رقم لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے بینک کے چوکیدار کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک جی ٹی روڈ پبی میں نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں بینک کی دیوار میں نقب لگاکر اندر داخل ہوئے اور بینک کے سیف کے تالے کاٹ کر سیف میں پڑے ہوئے 2 کروڑ روپے کی رقم سمیٹ کر فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگئے صبح جب بینک کا عملہ ڈیوٹی دینے کیلئے آیا تو دیکھا کہ بینک کا سامان بکھرا پڑا ہوا ہوا ہے اور چور بینک سے 2 کروڑ روپے کی رقم چوری کرکے لے گئے تھے واضح رہے کہ نامعلوم چور جاتے جاتے لیجرز اور سسٹم بھی لے ساتھ لے گئے واقعے کی اطلاع پبی پولیس کو دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بینک کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی اور بینک چوکیدار کو حراست میں لے لیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...