صوابی،ن لیگ کی مریم نواز اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی ریلی

صوابی،ن لیگ کی مریم نواز اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع صوابی نے مریم نواز شریف کی گرفتاری، کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ شرکائے ریلی نے مختلف نعرے لگائے سابق ایم پی اے بابر سلیم کے کلینک سے شرکائے ریلی روانہ ہو کر کرنل شیر چوک صوابی میں ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گیا جس سے ضلعی صدر حاجی محمد شیراز خان، جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان، صوبائی سینئر نائب صدر حاجی افتخار احمد خان، نائب صدر حاجی سجاد خان، سابق ایم پی اے بابر سلیم، تحصیل ناظم واحد شاہ، تحصیل صدر ملک عبدالا حد، جنرل سیکرٹری ربنواز خان، عاقل محمد ایڈوکیٹ، ضلع کونسل کے رکن حشمت خان، سید علی شاہ گیلانی اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ احتساب کی آڑ میں شریف خاندان سمیت سیاسی قیادت کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت اور غیر آئینی و غیر قانونی اقدام ہے پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے صرف اور صرف انتقامی سیاست کو فروغ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے قائدین اور کارکن جیلوں، گرفتاریوں اور لاٹھی چارج سے ڈرنے والے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کے دوران عوام سے مہنگائی، بے روزگاری، بد امنی اور کرپشن کے خاتمے سمیت دیگر وعدے کئے تھے لیکن ایک سال کے دوران ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا انہوں نے کہا کہ عمران کی کابینہ میں شامل تمام ارکان کرپٹ ہے اور حکومت کے وزراء ملک کی تاریخ میں بد ترین کرپشن میں ملوث ہے اربوں ڈالر قرضہ قوم کے فلاح کے لئے نہیں بلکہ اپنے جیبوں کو بھرنے کے لئے لیا ہے پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ آنے والا دور ایک بار پھر مسلم لیگ کا ہے #