ٹانک،پاک آرمی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

ٹانک،پاک آرمی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)پاک آرمی اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجحتی کے لئے نواحی گاؤں گومل اور کوٹ خدک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی جانب سے عظیم الشان ریلی کا انعقاد آسمان پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجحتی کے طور پر ٹانک کے نواحی گاؤں گومل،کوٹ خدک،جٹہ قلعہ اور کوٹ حکیم کی عوام نے ایک عظم الشان ریلی کا انعقاد کیا تھا جس میں اسکولوں کے طلباء،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد، بچوں،معززین علاقہ،شہریوں اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی میں رکشوں، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی بھی کثیر تعداد میں موجود تھی اس موقع پر شہریوں نے بڑے بڑے بینرز،کتبے،پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں بھائیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اور پاک آرمی کے حق میں نعرے درج تھے ریلی کے دوران شرکاء کی جانب سے بھارتی فوج اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی گئی جبکہ آسمان پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بقاء اور اسلامتی کے لئے پاکستان کی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لی جائیں گی انہوں نے کہا بھارتی فوج بندوق کے زور پرنہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے وہ کسی بھی صورت میں ان کو اپنے حق خو دارادیت سے محروم نہیں کر سکتی ہے بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی سلب کرنے کے لئے جو قدم اٹھا یا ہے وہ خود بھارت کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے اور کشمیر کو آزادی دلانے کا باعث بنے گا پاکستان کی عوام اور اسکابچہ بچہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ تھا ہے اور رہے گا کشمیر کی آزادی تک پاکستانی عوام اور پاک فوج چین کے ساتھ نہیں بیھٹے گی ریلی جنوبی وزیرستان کی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوڑ قلعہ کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -