باڑہ پریس کلب کا اجلاس،کراچی میں قبائلی صحافی کے قتل پر غم وغصہ کا اظہار

باڑہ پریس کلب کا اجلاس،کراچی میں قبائلی صحافی کے قتل پر غم وغصہ کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نامہ نگار)باڑہ پریس کلب کے صحافیوں کا ہنگامی اجلاس کراچی میں دن دیہاڑے قبائلی صحافی کے قتل پر انتہائی غم وغصہ کا اظہار کیا گیا قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ۔ باڑہ پریس کلب کے صحافیوں کا ایک ہنگامی اجلا س پریس کلب کے صدر خیال مت شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صحافی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں سینئر قبائلی صحافی اور ٹرائبل ٹائمز کے بیورو چیف خلیل الرحمن محسود کے کراچی میں نامعلو م ملزمان کے ہاتھوں بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کے صدر سینئر صحافی اسلام گل، حسین آفریدی، منیر خان اور سلیم خان نے کہا کہ کراچی میں دن کے وقت صحافی کو قتل کرنا اور ملزمان کا فرار ہو جانا حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت صحافیوں کا معاشی قتل کررہی ہیں جبکہ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور آئے روز صحافیوں کا قتل ہونا معمول بنتا ہے جا رہا ہے جس سے صحافی برادری عدم تحفظ کا شکار ہو گئی ہیں انہوں نے کہا کہ باڑہ پریس کلب ضلع خیبر کی صحافی برادری عمران خان سے خلیل الرحمن کے قتل میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے سمیت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے