ڈیرہ،کار اور بائیک میں تصادم،14 سالہ لڑکا جاں بحق،2 بھائی زخمی

ڈیرہ،کار اور بائیک میں تصادم،14 سالہ لڑکا جاں بحق،2 بھائی زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) چہکان اڈہ کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے تصادم میں 14سالہ بچہ جاں بحق جبکہ13سے15سال کی عمر کے دو بھائی زخمی ہوگئے، صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں چہکان اڈا کے قریب تیز رفتار موٹر کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 14سالہ زبیر ولدشیر بہادر میانی سکنہ کوٹ نواز گومل ٹانک جاں بحق جبکہ اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار دیگر دو پڑوسی بھائی 15سالہ ضیاء الرحمان اور 13سالہ لطف الرحمن ولد نور کمال میانی زخمی ہوگئے۔ جن کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔ صدر پولیس نے متوقفی زبیر کے والد کی رپورٹ پر واقعے کا مقدمہ نامعلوم کار ڈرائیور کیخلاف درج کرلیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -