گلگت بلتستان‘ چوٹی سر کرنے کی مہم میں مقامی کوہ پیما جاں بحق
گلگت (صباح نیوز)گلگت بلتستان کے علاقے نگر میں چوٹی سر کرنے کے دوران مقامی کوہ پیما جاں بحق ہو گیا ہے۔ایس پی نگر کے مطابق چار مقامی کوہ پیما 6700 میٹر بلند میر شکار پیک سر کرنے گئے تھے کہ چوٹی سرکرنے کے دوران ایک کوہ پیماپاؤں پھسلنے سے گرکرجاں بحق ہو گیا ہے جبکہ تین مقامی کوہ پیما علاقے میں پھنس گئے ہیں۔ایس پی نگر کے مطابق پھنسے ہوئے تین کوہ پیماوں کیلئے پاک آرمی سے ہیلی کاپٹرکی درخواست کی ہے کیونکہ شدیدموسمی حالات کی وجہ سیکوہ پیمانیچے نہیں اترسکتے،ان کوہ پیماؤں میں طارق عباس،مسروراورفدا شامل ہیں۔
گلگت بلتستان