دنیاوی مصائب اور تکالیف میں اللہ کریم سے مدد مانگی جائے: عبدالقدیر اعوان

  دنیاوی مصائب اور تکالیف میں اللہ کریم سے مدد مانگی جائے: عبدالقدیر اعوان

پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ دنیاوی مصائب اور تکالیف میں اللہ کریم سے مدد مانگی جائے اور راحت و آسانی میں بھی رجو ع الی اللہ کیا جائے اورجہاں بھی ہم اللہ کریم کی ذات کو چھوڑ کر کسی مخلوق کو مشکل کشا سمجھیں گے تو یہ وہ شرک کی تاریں ہیں جو ہم آخرت کی زندگی میں اپنے لیے بن رہے ہیں اللہ کریم ہمیں خالص عبادات کی توفیق عطا فرمائیں ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المباک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری عبادات اور فرائض کی ادائیگی خالص رضائے الٰہی کے لیے ہواس میں اس خیال کا آنا کہ میں نمازیں بھی ادا کرتا ہوں حج بھی کیا ہے روزے بھی رکھتا ہوں اورپھر بھی مصیبتیں مجھ پر آتی ہیں تو یہ شکوہ ہمیں ناشکری کے زمرے میں لے آتا ہے جبکہ دوسرے پہلو میں ہم اپنی عبادات کا اجر اس دنیا میں ہی لینا چاہتے ہیں اور اپنی عبادات کا سودا کر رہے ہیں یہ بہت ہی نازک صورت حال ہے جس سے بچنے کی ضرورت ہے اور آج کل تو یہ بات عام ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اعمال کو پرکھنے کی ضرورت ہے اور جہاں دنیاوی نقصان ہو رہے ہیں ان کو بھی دیکھنا ہو گا کہ کیا تمام دنیاوی اصولوں کے مطابق ہیں یا کہیں ان میں کوئی کمی تو نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ جیسے نتائج حاصل کرنے کے لیے ریاست مدینہ جیسے اصول اپنانے کی ضرورت ہے اورجب ہمارے حکمران عملی طور پر ان اصولوں کو اپنائیں گے تو اس کے ثمرات بھی ہم تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔آخر میں انہوں نے تمام مسلم اُمہ کے لیئے اجتماعی دعا کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...