پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کاپہلا اجلاس 19اگست کو ہوگا

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کاپہلا اجلاس 19اگست کو ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کے لئے صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر اعلی، گورنر گلگت بلتستان کو بھی دعوت دی گئی ہے، کمیٹی کا اجلاس 19 اگست بروز پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس طلب رکھا ہے۔کمیٹی کا پہلا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں 19 اگست بروز پیر سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہو گا۔کمیٹی کو ملکی خارجی اور داخلی امور پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔کمیٹی میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، خالد مقبول صدیقی، اعظم خان سواتی، چوہدری طارق بشیر چیمہ، شیخ رشید احمد، جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔ممبران قومی اسمبلی اسعد محمود، خالد حسین مگسی، اختر مینگل، غوث بخش مہر، امیر حیدر خان کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔سینیٹرز مشاہد اللہ خان، شیری رحمان، محمد علی خان سیف، میر حاصل خان بزنجو، مولانا عبدالغفور حیدری،محمد عثمان خان کاکڑ، سراج الحق، ستارہ ایاز، ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی، سید مظفر حسین شاہ، انوار الحق کاکڑ اور اورنگزیب خان کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔کمیٹی میں صدر اور وزیراعظم آزاد جموں کشمیر، وزیر اعلی، گورنر گلگت بلتستان کو بھی خصوصی طور پر شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔
پارلیمانی کمیٹی