وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے گیس سیکٹر کو 9ارب کا پیکیج دینے کا اعلان

    وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے گیس سیکٹر کو 9ارب کا پیکیج دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے کے پی کے گیس سیکٹر کو9 ارب کا پیکیج دیدیا، یہ رقم کرک اور کوہاٹ کے بلاکوں میں پرانی گیس پائپ لائنوں کو نئی پائپ لائن سے تبدیل کرنے کیلئے استعمال ہوگی جو خستہ حالت اور بو سیدہ پائپ لائن ہزاروں میٹر میں ان کی جگہ نیا نیٹ ورک بچھایا جائے گا اس سے کرک کوہاٹ بلاکوں سے نکلنے والی گیس کے بے تحاشا چوری اور یو ایف جی میں اضافے کو روکا جاسکے گا۔جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت پٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 ارب روپے کا مذکورہ پیکیج مکوڑی ایسٹ گیس فیلڈ نیشپا(NASHPA) فیلڈ، چندا میلا گیس فیلڈ، مارم زئی گیس فیلڈ منزل لئی گیس فیلڈ، ٹل گیس فیلڈ، ڈھوک حسین گیس فیلڈ کے مختلف پائپ لائنیں نیٹ ورک کو آپس میں نئی جدید پائپ لائن سے منسلک کیا جائے گا۔ ان فیلڈز سے روزانہ 350 ایم ایم سی ایف ڈی گیس قومی ٹرانسمیشن لائن میں آنا شروع ہو گئی ہے چونکہ کرک کوہاٹ، بنوں کے اضلاع میں نئے نئے گیس فیلڈز دریافت ہورہے ہیں جبکہ گیس پائن لائن نیٹ ورک بیس پچیس سالہ پرانا ہے اس لیے گیس بوسیدہ پائپ لائنوں سے جا بجا یا تو لیک ہورہی ہے یا اردگرد کے دیہات والے اس میں سوراخ کر کے غیرقانونی طور پر تنور، ہوٹل ریستوران چونے کی بھٹیوں میں چوری کی گیس استعمال کررہے ہیں جس سے سالانہ کروڑوں روپے کا زر مبادلہ ضائع ہورہا ہے اور اس چوری سے ایل این جی کی درآمد و تصرف بڑھ رہا ہے۔
گیس سیکٹر/ پیکیج