وزیر اعلیٰ محمود خان 24 اگست  کو صوابی کا دورہ کرینگے 

 وزیر اعلیٰ محمود خان 24 اگست  کو صوابی کا دورہ کرینگے 

  

صوابی(بیورورپورٹ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ہفتہ 24 اگست کو ضلع صوابی کا ایک روزہ دورہ کرینگے۔وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم کے مطابق وزیر اعلی محمود خان اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صبح 10 بجے اُتلہ ڈیم کا افتتاح اور جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ اس ڈیم سے گدون کے 86 چھوٹے بڑے دیہات کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔جب کہ پہیور ہائی لیول کینال ایکسٹنشن صوابی پراجیکٹ کا افتتاح بھی کرینگے۔ اس پراجیکٹ سے ضلع صوابی میں 30 ہزار 500 ایکڑ زمین سیراب ہوگی۔ افتتاح کے بعد وزیر اعلی محمود خان اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پنج پیر لویہ لار بمقام لوزونہ ہال میں جلسہ عام سے خطاب بھی کرینگے۔ عبدالکریم خان ایم پی اے نے کہا کہ پیہور ہائی لیول کنال کی توسیعی منصوبے سے ضلع صوابی میں ایک زرعی انقلاب آئیگا اور اس سے کسانوں کی تقدیر بدل جائے گی #

مزید :

صفحہ اول -