ایران کو پورپی پابندیوں سے بچ نکلنے کی اجازت نہیں دیں گے: برطانیہ 

ایران کو پورپی پابندیوں سے بچ نکلنے کی اجازت نہیں دیں گے: برطانیہ 

لندن(آئی این پی)برطانیہ نے باور کرایا ہے کہ ایران کو اپنی پیش کردہ ان ضمانتوں کی پاسداری کرنا چاہیے کہ تیل بردار جہازگریس 1 شام ہر گز نہیں جائے گا۔تفصیلات کے مطا بق برطانوی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ہم ایران یا کسی بھی شخص کو اس بات کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے کہ وہ ایسی حکومت کے حوالے سے یورپی یونین کی پابندیوں کو چکمہ دے جس نے اپنے عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہو۔ترجمان کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو غیر قانونی طور پر تحویل میں لینے یا ان پر حملہ کرنے کا  جبل طارق کی حکومت کے شام پر عائد یورپی یونین کی پابندیوں پر عمل درامد کے ساتھ کوئی موازنہ یا تعلق نہیں۔ادھر جبل طارق میں شائع ہونے والے ایک اخبار نے بتایا کہ جبل طارق کے حکام نے اپنی تحویل میں موجود ایرانی تیل بردار جہاز کو آزاد کر دیا،بعد ازاں اعلان کیا گیا کہ جبل طارق میں عدالت عظمی نے مذکورہ جہاز کی رہائی کا فیصلہ جاری کیا تھا۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل بردار جہازگریس 1 کی رہائی کا فیصلہ، ایرانی حکومت کی جانب سے جبل طارق کے حکام کو موصول ہونے والی تحریری سرکاری یقین دہانی کے بعد عمل میں آیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...