یمن،ہزاروں شہریوں کا جنوبی ملیشیا کے حق میں مظاہرہ

یمن،ہزاروں شہریوں کا جنوبی ملیشیا کے حق میں مظاہرہ

عدن(آئی این پی)خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے بندرگاہی شہر عدن میں ہزاروں شہریوں نے جنوبی علیحدگی پسندوں کی حمایت میں ایک مظاہرے میں حصہ لیا ہے۔ عدن اس وقت یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کا عبوری دارالحکومت ہے۔ اس وقت عدن میں ایسی سفارتی کوششوں کا سلسلہ بھی جاری ہے کہ جنوبی علیحدگی پسند باغیوں اور صدر منصوری ہادی کے فوج کے درمیان عسکری کشمکش کو طول حاصل نہ ہو۔

مزید : عالمی منظر


loading...