سوڈان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی بچا دی، 46افراد لقمہ اجل بن گئے 

سوڈان میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی بچا دی، 46افراد لقمہ اجل بن گئے 

  

خرطوم(آئی این پی)سوڈان  میں شدید بارشوں  سے پیدا ہونے والے سیلاب کی لپیٹ میں آتے ہوئے گزشتہ 2 روز  میں 46 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قائمقام وزیرِ صحت سلیمان عبد الجبار  نے سرکاری خبر رساں ایجنسی صونا  کو اپنے بیا  ن  میں بتایا ہے کہ 18 صوبوں میں سے 16 کو متاثر کرنے والی سیلاب کی آفت سے ابتک 9 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے 595 مکمل طور پر مسمار ہو گئے ہیں جبکہ 3 ہزار کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔عبد الجبار نے بتایا ہے کہ شدید بارشوں سے مکانات کے منہدم ہونے اور سیلاب  کی زد میں آنے سے 46 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔خیال رہے کہ سوڈان میں ماہ اگست  میں شدید بارشیں  پڑتی ہیں  اور گزشتہ برس  اسی دورانیہ میں سیلاب  سے  43افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -