لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق،3 افراد زخمی

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق،3 افراد زخمی
لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق،3 افراد زخمی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے اڑھائی سال کا بچہ جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نادرآباد میں مکان کی چھت گر نے سے اڑھائی سالہ بچہ جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ گلشن کالونی میں نقیب چوک کے قریب پیش آیا جہاں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے اڑھائی سالہ حذیفہ، اس کا والد 22 سالہ سمیع، 50 سالہ سلمی بی بی اور 25 سالہ مقبول ملبے تلے دب گئے۔حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے ایک گھنٹے کی کاوشوں کے بعد حذیفہ کو مردہ جبکہ دیگر افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق متوفی بچے کی میت ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...