لاڑکانہ،رشتہ کے تنازع پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیاگیا

لاڑکانہ،رشتہ کے تنازع پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیاگیا

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاڑکانہ میں مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا جبکہ ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا، لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا، پولیس کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے یار محمد کالونی میں مسلح افرادکی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،مقتولین میں میاں بیوی اور2 بچے شامل ہیں،فائرنگ سے ایک بیٹا زخمی بھی ہوا،پولیس کے مطابق ملزموں نے رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ کی ،ملزم کارروائی کے بعد فرارہو گئے جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /لاڑکانہ /اہم خبریں


loading...