پی سی بی میں تبدیلیاں، مصباح الحق کو بیک وقت کتنے عہدے دیئےجانےکا امکان ہے؟ جواب ایسا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

پی سی بی میں تبدیلیاں، مصباح الحق کو بیک وقت کتنے عہدے دیئےجانےکا امکان ہے؟ ...
پی سی بی میں تبدیلیاں، مصباح الحق کو بیک وقت کتنے عہدے دیئےجانےکا امکان ہے؟ جواب ایسا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

  


لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان مصباح الحق کو بطور ہیڈ کوچ منتخب کرلیا ہے جبکہ انہیں بیک وقت چیف سیلیکٹر کا عہدہ ملنے کا بھی امکان ہے، یوں ایک ہی وقت میں انہیں دو عہدے دیئے جانےکا امکان ہے، پی سی بی کی جانب سے باقاعدہ اعلان 19 اگست تک متوقع ہے۔ ہم نیوز  کےمطابقپی سی بی ہیڈ کوچ کو ہی چیف سلیکٹر کی اضافی ذمہ داریاں دینے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے کنڈیشنگ کیمپ کے لیے مصباح الحق کو نگراں مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق اس وقت کرکٹ کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور ان کی سفارشات کی روشنی میں ہی مکی آرتھر کو عہدے سے سبکدوش ہونا پڑا۔

مزید : کھیل


loading...