واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، دلچسپ فیچر متعارف کروادیا گیا

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، دلچسپ فیچر متعارف کروادیا ...
واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، دلچسپ فیچر متعارف کروادیا گیا

  


نیویارک (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں میسجنگ کے لیے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن (ایپ) واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔اس سال کے شروع میں واٹس ایپ کے آئی او ایس صارفین کے لیے چہرے کے ذریعے تصدیق کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی اور اب واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی اسے شروع کر دیا گیا ہے تاہم اس کا استعمال فون میں فنگر پرنٹ اسکینر کی موجودگی سے مشروط ہے۔

اس فیچر کو استعمال میں لانے کے لیے ان ہدایات پر عمل کیجئے

ہم نیوز کے مطابق واٹس ایپ بِیٹا ورژن کو اینڈرائیڈ ڈیوائس پہ کھولیں اور سب سے اوپر دائیں جانب دیے گئے مینیو کے آپشن کو منتخب کریں۔

اب ترتیبات پر جائیں اور اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کریں۔

یہاں پر آپ کو پرائیویسی کا آپشن نظر آئے گا اسے منتخب کیجئے۔

پیج کو نیچے سکرول کریں اور فنگر پرنٹ لاک آپشن دیکھیں (پہلے سے طے شدہ اصول کے مطابق یہ بند ہو گا)۔

اس آپشن کو ٹچ کریں اور آن کر دیں۔

اس کے بعد واٹس ایپ آپ کو فنگر پرنٹ سنسر کو ٹچ کرنے کی ہدایت دے گا۔

آخر میں واٹس ایپ آپ سے مقررہ وقت مانگے کا جس کے بعد یہ ایپ خودکار طریقے سے لاک ہو جائے گی۔

حیران کن طور پر آئی فون اور آئی پیڈ کا استعمال کرنے والوں کے لیے چہرے اور فنگر پرنٹس دونوں کے ذریعے شناخت کا آپشن موجود ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...