سونے کی قیمت میں 950 روپے فی تولہ اضافہ لیکن کل قیمت کتنی ہوگئی؟ یقین کرنا مشکل

سونے کی قیمت میں 950 روپے فی تولہ اضافہ لیکن کل قیمت کتنی ہوگئی؟ یقین کرنا مشکل
سونے کی قیمت میں 950 روپے فی تولہ اضافہ لیکن کل قیمت کتنی ہوگئی؟ یقین کرنا مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 88 ہزار 300 روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 815 روپے اضافے کے بعد 75 ہزار 703 روپے ہو گئی ہے۔صرافہ مارکیٹ کے ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس قیمت 1514 ڈالر ہو گئی ہے جس کے اثرات پاکستان کی مارکیٹ میں بھی پڑے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی نہ آنے کے باعث بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے گزشتہ ہفتے سونےکی فی تولہ قیمت میں 350 روپے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 87 ہزار 350 روپے ہو گئی تھی۔اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 74 ہزار 888 روپے ہوگئی۔

مزید :

بزنس -