خضدار،شرپسندوں کی فائرنگ، بی این پی رہنما امان اللہ زرک زئی سمیت 4 افراد جاں بحق

خضدار،شرپسندوں کی فائرنگ، بی این پی رہنما امان اللہ زرک زئی سمیت 4 افراد جاں ...
خضدار،شرپسندوں کی فائرنگ، بی این پی رہنما امان اللہ زرک زئی سمیت 4 افراد جاں بحق

  


خضدار(ڈیلی پاکستان آن لائن) زہری میں شر پسندوں نے فائرنگ کرکے بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے 3 ساتھیوں کو قتل کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم افراد بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زرک زئی کے قافلے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ واقعے میں نواب امان اللہ زرک زئی اور ان کے پوتے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مسلح افراد فرار ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نواب امان اللہ زرک زئی کو نشانہ بنانے کےلئے پہلے ہی گھات لگائے ہوئے تھے۔ شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کےلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...