کوئٹہ، دھماکے کے بعد دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار، مقدمہ درج

کوئٹہ، دھماکے کے بعد دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار، مقدمہ درج

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ میں دھماکے کے بعد آج دوسرے روز بھی شہر کی فضا سوگوار ہے، دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے قصبے کچلاک میں ہونے والے دھماکے کے باعث فضا سوگوار ہے۔ کچلاک مسجد دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں،شواہد جمع کر لیے گئے،پولیس کے مطابق کچلاک دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمہ جاں بحق شخص کے رشتہ دار کی مدعیت میں درج کیا گیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل ،اقدام قتل، دھماکا خیزمواد رکھنے اوردہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں مدرسے میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا تھا جس میں4 افراد جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...