حالیہ بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کاپول کھول دیا،اگرجمہوریت ہوتی تواس وقت تک حکمران مستعفی ہوجاتے،مصطفی کمال

حالیہ بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کاپول کھول دیا،اگرجمہوریت ہوتی تواس وقت ...
حالیہ بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کاپول کھول دیا،اگرجمہوریت ہوتی تواس وقت تک حکمران مستعفی ہوجاتے،مصطفی کمال

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حالیہ بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کاپول کھول دیا،عیدکے چھٹے روزبھی شہرمیں آلائشیں پڑی ہیں،اگرجمہوریت ہوتی تواس وقت تک حکمران مستعفی ہوجاتے،تفصیلات کے مطابق اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں چیئرمین پی ایس پی عدالت پہنچ گئے ،ملزمان پر آج فردجرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی ایس پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں نے بتادیاکہ اس شہرمیں کتنی کرپشن ہوئی،حالیہ بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کاپول کھول دیا،کراچی کی صورتحال پرحکمرانوں کوعدالتوں میں ہوناچاہئے تھا،حکومت وقت اپنے خلاف کارروائی نہیں کرے گی ،اگرملک میں جمہوریت ہوتی تواس وقت تک حکمران مستعفی ہوجاتے،انہوں نے کہا کہ کسی بھی مہم سے شہر قائد کا حال نہیں بدلے گا،شہر کی صورتحال کیلئے کسی کو ثالثی کا کردارکرنا پڑے گا،کراچی معاشی حب، اس کایہ حال نہیں ہونا چاہئے عیدکے چھٹے روزبھی شہرمیں آلائشیں پڑی ہیں،مصطفی کمال نے کہا کہ آئینی ترمیم کے بعدمسئلہ کشمیرعالمی مسئلہ بن گیاہے،بھارت نے مسئلہ کشمیر کو خود حل کی جانب بڑھا دیا،پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر اب مرکز نگاہ ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...