" کشمیر کے باسی اس ملک کی وجہ سے بھارتی حکومت کی دشمنی بھگت رہے ہیں اور۔ ۔ ۔" غیر ملکی میگزین فارن پالیسی نے تصویر کا دوسرا رخ دکھا دیا
واشنگٹن (ویب ڈ یسک)غیر ملکی میگزین فارن پالیسی نے جموں کشمیر کے مسئلے کو برطانیہ کا پھیلایا ہوا گند قرار دے دیا۔ میگزین کے مطابق برطانیہ نے جموں کشمیر میں جو افراتفری کا بیچ بویا تھا، وہ اب دنیا کاٹ رہی ہے۔میگزین کےحوالے سے دنیا نیوز نے لکھا کہ کشمیر کے باسی برطانیہ کی وجہ سے بھارتی حکومت کی دشمنی بھگت رہے ہیں، تنازعہ کی بنیاد برطانوی راج نے ڈالی تھی۔ برطانیہ اب تقسیم کرو اور خاموش رہو کی پالیسی پر کاربند ہے۔فارن پالیسی کا مزید کہنا تھا کہ پورے ملک پر ہندو کلچر لاگو کرنا مودی سرکار کی پالیسی ہے، بھارتی وزیراعظم ملک کو فوجی حکومت کی طرح چلا رہے ہیں، بھارتی ریاست ایک سلطنت کی طرح کا برتاؤ کرتی ہے، بھارتی حکومت کے حالیہ اقدامات جمہوریت کے منافی ہیں۔