مودی کی حکومت مظالم میں ہٹلر سے آگے جاچکی ،دنیا بھر کے حکمرانوں سے اپیل ہے مودی کو جواب دیا جائے ،چودھری سرور

مودی کی حکومت مظالم میں ہٹلر سے آگے جاچکی ،دنیا بھر کے حکمرانوں سے اپیل ہے ...
مودی کی حکومت مظالم میں ہٹلر سے آگے جاچکی ،دنیا بھر کے حکمرانوں سے اپیل ہے مودی کو جواب دیا جائے ،چودھری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ مودی کی حکومت مظالم میں ہٹلر سے آگے جاچکی ہے ،دنیا بھر کے حکمرانوں سے اپیل ہے مودی کو جواب دیا جائے ،خدا کیلئے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھائیں۔تفصیلات کے مطابق لانس نائیک تیمور شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پرظلم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں،مقبوضہ وادی میں صورتحال نہایت ابترہے،کشمیریوں کوکرفیواورپابندیوں کی وجہ سے مشکلات کاسامناہے،مقبوضہ وادی میں خوراک،ادویات اوردیگراشیاکی قلت ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت کاجنگی جنون خطے میں تباہی لےکرآئےگا،گورنر پنجاب کا کہناتھا کہ کشمیر میں جو ظلم و بربریت ہے اس کی مثال نہیں ملتی، مودی کی حکومت مظالم میں ہٹلر سے آگے جاچکی ہے ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے مظلوموں کی چیخیں اب دنیا میں پہنچ گئی ہیں ،دنیا بھر کے حکمرانوں سے اپیل ہے مودی کو جواب دیا جائے ،خدا کیلئے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھائیں۔