راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ،عالمی برادری ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لے،فردوس عاشق اعوان

راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ،عالمی برادری ایسے غیر ذمہ ...
راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ،عالمی برادری ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لے،فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان آرایس ایس کی اس انتہاپسندانہ سوچ کا عکاس ہے کہ یہ اپنے مذموم عزائم کے حصول کیلئے دنیا کے امن کو بھی خطرے میں ڈال سکتے ہیں، راج ناتھ سنگھ کا بیان پوری دنیا کیلئے دھمکی ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا سنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا جو عالمی قوانین اور اس کے امن کےلئے کھلا چیلنج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس نے بھارت کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی کی کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے،اجلاس نے ثابت کیا کہ کشمیر عالمی سطح پر ایک متنازع علاقہ ہے،معاون خصوصی نے کا کہناتھا کہ عمران خان کشمیریوں کے حقیقی ترجمان بن کر ابھرے ہیں،

معاون خصوصی نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی وہ آواز جو بھارتی جبر نے محصور اور خاموش کی ہوئی تھی کل اس کی گونج دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم پر سنائی دی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...