وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق خصوصی کمیٹی کا ...
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بنائی گئی خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس شروع ہو گیا،اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کررہے ہیں ،اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی ،ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی ملٹری آپریشنزبھی شریک ہیں ، وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان ،پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین اور اٹارنی جنرل ،صدرآزادکشمیرسردارمسعود خان،گورنر گلگت بلتستان ،سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی شریک ہیں ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت دفتر خارجہ میں ہونے والا جائزہ کمیٹی کا اجلاس ان کیمرہ ہے،اجلاس میں بھارتی غاصبانہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال پر غورکیا جا رہا ہے ،اجلاس میں 50 سال بعد مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل میں بحث اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگوہو گی،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تالا بندی اور کشمیریوں کی حالت زارزیربحث آئے گی،اجلاس میں بھارت کی جانب سے جارحیت اور جوہری خطرات پر بھی غورکیا جائے گا،بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں پر بھی تفصیلی گفتگوہو گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...