ٹریفک حادثے میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید عامر زخمی

ٹریفک حادثے میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید عامر زخمی
ٹریفک حادثے میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید عامر زخمی

  


فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد کے قریب سمندری انٹرچنیج سے گزرتے ہوئے عامر جیوا کی گاڑی مزدے سے ٹکرا گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نوید عامر کے چہرے اور سینے پر چوٹیں آئی ہیں اور وہ الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔پیپلز پارٹی کے اقلیتی ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا کا تعلق ملتان سے ہے، حادثے میں ایم این اے کا ڈرائیور اور پارٹی ورکر بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /فیصل آباد


loading...