مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کو بڑادھچکا،پی فائیو کے 4 میں سے 3 ارکان کی اوپن اجلاس بلانے کی حمایت
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا،پی فائیو کے 4 ارکان میں سے تین نے اوپن اجلاس بلانے کی حمایت کی۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا،پی فائیو کے 4 میں سے تین ارکان نے چین کی حمایت کی ،تینوں ممالک کی رائے تھی کہ سکیورٹی کونسل کا اوپن سیشن بلایا جائے ،اوپن سیشن بلانے کی درخواست چین نے پاکستان کی ایماپر کی ،رولز کے تحت اوپن سیشن کیلئے ارکان کا متفق ہونا ضروری ہے ،بھارت کے 3 سٹرٹیجک پارٹنرز نے پاکستان کے موقف کی حمایت کی ،پاکستان کی حمایت کرنے والوں میںامریکا ،برطانیہ اور روس شامل ہیں ،روس کا کہناتھا کہ مسئلہ دوطرفہ اور صورتحال گھمبیرہے اوپن سیشن بلایا جائے ،نجی ٹی وی کے مطابق مشاورتی اجلاس میں 15 میں سے12 ارکان نے اوپن سیشن کی حمایت کی جبکہ اوپن سیشن کی مخالفت میں ڈومینکن ری پبلک اور فرانس نے بات کی ۔