منشیات کیس، رانا ثنااللہ کی جائیداد منجمد کرنے کیلئے درخواست دائر

منشیات کیس، رانا ثنااللہ کی جائیداد منجمد کرنے کیلئے درخواست دائر
منشیات کیس، رانا ثنااللہ کی جائیداد منجمد کرنے کیلئے درخواست دائر

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنا اللہ کی جائیداد منجمد کرنے کئی درخواست دیدی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کیس میں راناثنااللہ کی جائیدادمنجمدکرنے کیلئے عدالت میں درخواست دیدی گئی ،اے این ایف کی جانب سے انسدادمنشیات عدالت کے جج مسعودارشدکے روبرودرخواست دائر کی گئی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ راناثنااللہ نے منشیات کے دھندے میں اربوں کی جائیدادبنائی،عدالت سے استدعا ہے کہ جائیداد منجمد کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...