پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو " مفتہ " مہنگا پڑگیا، سزا مل گئی

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو " مفتہ " مہنگا پڑگیا، سزا مل گئی
پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو

  


لاہور (ویب ڈیسک)  علاقے ہربنس پورہ میں پان کی دکان سے بغیر ادائیگی سامان لے جانے پر 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔تھانہ ہربنس پورہ کے سب انسپکٹر لشکر علی، کانسٹیبلز وقار علی، ذیشان اور محمد وسیم نے ایک پان شاپ میں گھس کر سگریٹ کے پیکٹ اٹھائے اور دکاندار کو دھمکیاں دے کر فرار ہو گئے۔پولیس اہلکاروں کی اس حرکت کو سی سی ٹی وی فوٹیج نے بےنقاب کردیا۔ جس پر ڈی آئی جی آپریشن اشفاق خان نے چاروں اہلکاروں کو معطل کر کے ایس ایس پی آپریشنز اسماعیل کھاڑک کو محکمانہ انکوائری کا حکم دے دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا، ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت اور فوری کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...