مقبوضہ کشمیر اورکنٹرول لائن پر بگڑتی صورتحال ،وزیراعظم کا دورہ لاہور منسوخ

مقبوضہ کشمیر اورکنٹرول لائن پر بگڑتی صورتحال ،وزیراعظم کا دورہ لاہور منسوخ
مقبوضہ کشمیر اورکنٹرول لائن پر بگڑتی صورتحال ،وزیراعظم کا دورہ لاہور منسوخ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر اورلائن آف کنٹرول پر بگڑتی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہو رمنسوخ کردیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر بگڑتی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور منسوخ کردیا، وزیراعظم عمران خان نے کل ایک روزہ دورے پر لاہور آناتھاجہاں وزیراعظم نے شجرکاری مہم میں شرکت کرنی تھی ،وزیراعظم نے گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کے علاوہ پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرنا تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...