"بھارت اب یہ حرکت کرسکتا ہے اور ۔ ۔ ۔"پاک فوج کے ترجمان نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کردیا

"بھارت اب یہ حرکت کرسکتا ہے اور ۔ ۔ ۔"پاک فوج کے ترجمان نے خدشے کا اظہار کرتے ...

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت جعلی آپریشن کرکےایل اوسی پرکوئی کارروائی کرسکتاہے تاہم اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج تیار ہیں، ہم نے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر کردیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھاکہ دنیا نے 27 فروری کو پاک فوج کی قابلیت دیکھی،  بھارت بھول کر بھی آزاد کشمیر پر قبضے کا خواب نہ دیکھے ، کشمیر کے لیے آخری فوجی اور آخری بلٹ تک لڑیں گے، قوم فکر نہ کرے ، آخری حد تک جانے کا اعلان آرمی چیف اور وزیراعظم کا بیانیہ ہے ۔وزیرخارجہ اور دیگر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  سمجھ دار ممالک ایسی بات نہیں کرتے جو راج ناتھ نے کی ہے ،پاکستان کی مسلح افواج تیار ہیں، ہم نے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر کردیا ہے ۔ وزیرخارجہ اور مشیر اطلاعات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بھارت کی کسی بھی حرکت کا عوام کی مدد سے بھرپور جواب دیں گے ، مقبوضہ کشمیر میں اس وقت سب سے بڑا انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ، کشمیر جیل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے ، گھر کے باہر فوج کھڑی ہے ، دنیاکودیکھنےکی ضرورت ہےکہ اس مسئلےمیں کیاکرداراداکرسکتی ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج بھرپورجواب دیگی، پاک فوج کسی بھی مس ایڈونچرکیلئےمکمل تیارہے،مسئلہ کشمیر اب ایک نیوکلیئرفلیش پوائنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزیاں جاری جبکہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیاکی نظرمیں ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ یہ تاثرغلط ہےکہ پاکستان ایل اوسی پرکشیدگی بڑھارہاہے، بھارت ایل اوسی پرکشیدگی بڑھارہاہے۔

مزید : قومی


loading...