وطن پر جان قربان کرنے والے لانس نائک تیمور اسلم شہید کے گھر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا، ان کی والدہ کے ساتھ خصوصی گفتگو دیکھیے ڈیلی پاکستان پر۔۔۔

وطن پر جان قربان کرنے والے لانس نائک تیمور اسلم شہید کے گھر تعزیت کرنے والوں ...
وطن پر جان قربان کرنے والے لانس نائک تیمور اسلم شہید کے گھر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا، ان کی والدہ کے ساتھ خصوصی گفتگو دیکھیے ڈیلی پاکستان پر۔۔۔

  


لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے لانس نائیک محمد تیمور اسلم کی نماز جنازہ گزشتہ رات والٹن کینٹ ریلوے سٹیشن گرائونڈ لاہور میں ادا کی گئی جبکہ ان کی تدفین ریلوے آفیسر کالونی قبرستان میں کی گئی۔ نمازہ جنازہ میں شہریوں نے جوق در جوق شرکت کی۔ آرمی افسران، سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات، سول سوسائٹی کے ارکان کی کثیرتعداد بھی شریک تھی۔ شہید تیمور کا جسدخاکی پہنچنے پر اے راہ حق کے شہیدو، وفا کی تصویرو، تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں ملی نغمہ چلایا گیا۔ نماز جنازہ میں کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ وطن پر جان قربان کرنے والے لانس نائک تیمور اسلم شہید کے گھر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا، ان کی والدہ کے ساتھ خصوصی گفتگو دیکھیے ڈیلی پاکستان پر۔۔۔ ویڈیو دیکھئے  

مزید : ویڈیو گیلری


loading...