سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،اسلام آبادہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ پیرکوسماعت کرےگا ،چیف جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترکیانی بنچ میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ، ہائیکورٹ کا ڈویژنل بنچ کل سماعت کرے گا،چیئرمین اورڈپٹی ڈائریکٹرنیب کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فلاہی پلاٹ کی الاٹمنٹ سے متعلق الزام لگایاگیا،عدالت سے استدعا ہے کہ گرفتاری کاخدشہ ہے، لہٰذاعبوری ضمانت منظورکی جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...