”ون ڈے اور ٹی 20 میں تو کارکردگی دکھا دی لیکن اب ٹیسٹ کرکٹ میں۔۔۔“ بابراعظم نے خواہش کا اظہار کر دیا

”ون ڈے اور ٹی 20 میں تو کارکردگی دکھا دی لیکن اب ٹیسٹ کرکٹ میں۔۔۔“ بابراعظم ...
”ون ڈے اور ٹی 20 میں تو کارکردگی دکھا دی لیکن اب ٹیسٹ کرکٹ میں۔۔۔“ بابراعظم نے خواہش کا اظہار کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے فکرمند ہیں جن کا کہنا ہے کہ محدود اوورز کے میچز کا ریکارڈ تو اطمینان بخش ہے البتہ میں طویل فارمیٹ میں بھی ملک کیلئے رنز بنانا چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 بلاسٹ میں رنز کا انبار لگانے والے بابراعظم نے اپنی کاﺅنٹی سمرسیٹ کی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہاکہ میں محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستان کیلئے اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہا ہوں اور میرا ریکارڈ بھی اطمینان بخش ہے تاہم اب ٹیسٹ کرکٹ میں اہلیت منوانا چاہتا ہوں، اس لئے میری کوشش ہوگی کہ آئندہ میچز میں اپنی اننگز کو طول دیتے ہوئے ملک کیلئے زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستانی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے اور چاہتا ہوں کہ اپنے کیریئر کے دوران تینوں فارمیٹ کی کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ بابر اعظم نے کہاکہ انگلینڈ میں کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا، انگلش سرزمین پر پاکستان ٹیم کے ساتھ کھیلتے ہوئے رنز بنانے میں کامیاب ہوا، ورلڈکپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کا خواب بھی پورا ہوا، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی وجہ سے ٹی 20 بلاسٹ میں بھی فارم برقرار رہی،کاؤنٹی کا کوچنگ سٹاف اور مینجمنٹ بڑی سپورٹ کررہی ہے۔ میں اس بات پر بھی خوش ہوں کہ سمرسٹ کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب رہا۔

مزید : کھیل


loading...