”12 سال کی عمر تک کرکٹ کا شوق نہیں تھا لیکن پھر۔۔۔“ بابراعظم کرکٹ میں کیسے آئے؟ دلچسپ انکشاف کر دیا

”12 سال کی عمر تک کرکٹ کا شوق نہیں تھا لیکن پھر۔۔۔“ بابراعظم کرکٹ میں کیسے ...
”12 سال کی عمر تک کرکٹ کا شوق نہیں تھا لیکن پھر۔۔۔“ بابراعظم کرکٹ میں کیسے آئے؟ دلچسپ انکشاف کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم نے کہا ہے کہ مجھے 12 سال کی عمر تک کرکٹ کھیلنے کا کوئی شوق نہیں تھا لیکن اس کے بعد گلی محلے میں کھیلنا شروع کیا اور آج یہاں تک پہنچ گیا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے ایک انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے12سال کی عمر تک کرکٹ کا کوئی شوق نہیں تھا، اس کے بعد گلی محلے میں کھیلنا شروع کیا اور پھر میرے والد نے ایک کلب کی جانب سے کھیلنے کی حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل محنت اور اچھی کارکردگی سے انڈر 15 سے انڈر 23اور پھر ”اے“ ٹیم میں جگہ بنائی اور خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ میں ایک سال بعد ہی گرین شرٹ زیب تن کرنے میں کامیاب ہو گیا اور آج پاکستان کیلئے بھی اچھی کارکردگی دکھا رہا ہوں جس پر بہت خوش ہوں۔

مزید : کھیل


loading...